گزشتہ دن اور رات اللہ تعالیٰ کی نصرت سے امارت اسلامیہ کے کمانڈو فورسز نے کابل کے شمال میں داعشی جنگجووں کے ایک اہم نیٹ ورک کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ آپریشن سے قبل داعش کے دو اہم جنگجو گرفتار ہوئے ، بعد میں کابل شہر کے حلقہ نمبر 8 میں ان کے ایک خفیہ ٹھکانے کی اطلاع ملی جس پر رات کے وقت آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں داعشی خوارج کے 6 جنگجو ہلاک ہوئے ۔ ان سے کلاشنکوف ،ہینڈ گرینیڈ ،بارودی مواد اور ایک گاڑی قبضے میں لے لی گئی ہے۔
اس کامیاب آپریشن میں ہلاک ہونے والے داعشی خوارج وہ مجرمین تھے جو کابل کے وزیر اکبر خان مسجد، دشت برچی کے کاج ایجوکیشنل سینٹر سمیت متعدد حملوں میں ملوث تھے اور امارت اسلامیہ کے انٹیلیجنس ادارے مسلسل ان کا تعاقب کر رہے تھے ۔
اس آپریشن میں ایک مجاھد شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے