ایک ہفتے میں ریلوے لائن کے ذریعے 103٫137 ٹن سامان کی تجارت۔
افغان ریلوے اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک کی ریلوے کے ذریعے 103,137 میٹرک ٹن سامان کی تجارت ہوئی۔ جس میں حیرتان سرحد سے 82091 میٹرک ٹن، آقینہ سے 4536 میٹرک ٹن اور تورغنڈی سرحد سے 16250 میٹرک ٹن سامان تجارت منتقل کیا گیا۔