نوری آباد ایم نائن موٹروے پر مسافر بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث  کم از کم 10 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جا رہی تھی کہ نوری آباد کے قریب مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ائیرکنڈیشنڈیونٹ میں آگ شارٹ سرکٹ کےباعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بس مکمل طور پر جل گئی۔

ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں کم از کم 8 سے 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسافر بس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور بس میں مغیری برادری سے تعلق رکھنے والےسیلاب متاثرین تھے جن میں سے بیشتر مسافر اتر گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے