کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں وزارتِ داخلہ کے قریب ایک مسجد میں دھماکا ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

افغان میڈیا طلوع نیوز کے مطابق کابل کے ایمرجنسی ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزارتِ داخلہ کی ایک مسجد میں بم حملے کے بعد 20 مریض زخمی حالت میں ہسپتال آئے، جن میں سے دو افراد ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالنافع تکور نے بتایا کہ دھماکہ ایک مسجد میں اس وقت ہوا جب وزارت کے کچھ ملازمین نماز ادا کر رہے تھے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے