رواں سال کابینہ کے نویں اجلاس میں ٹیکس وصولی کے نئے اصول کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس رئیس الوزرا الحاج ملا محمد حسن اخند کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ قرآن کریم کی تلاوت کے بعد ایجنڈے کی وضاحت پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں وزارت خزانہ کی بنیاد پر اقتصادی کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ تاجروں کے لیے مالیاتی معیارات کی منظوری کا فیصلہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی کہ اسی اصول کے تحت ٹیکس وصول کیے جائیں۔ اس کے علاوہ وزارت خزانہ اور وزارت تعلیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی کہ صوبہ سر پل میں وزارت خزانہ سے متعلق اس اراضی کا مسئلہ قانونی طریقے سے حل کرے جس پر وزارت تعلیم نے ایک تعلیمی ادارے کی بنیاد ڈالی تھی۔ اجلاس میں صوبہ نورستان کے مرکز میں بجلی کی پیداوار اور اس کی تقسیم سے متعلق وزارت بجلی و توانائی کو ذمہ داری سونپی گئی۔
امارت اسلامیہ کے ہفتہ وار اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اقتصادی کمیشن کو پانی و توانائی اور دیہی تعمیر نو اور ترقی کی وزارتوں کے نو معاہدوں سمیت بڑے معاہدوں کی رپورٹس کے تحقیقی وفد کی سماعت کرنی چاہیے۔ ان کے قابل عمل تجاویز کو قبول کرکے رپورٹ کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے۔
اجلاس دعا پر ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے