راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پشاور میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی قافلے پر فائرنگ کر دی، اس دوران جوانوں نے فوری جوابی کارروائی شروع کی۔

بیان کے مطابق جوابی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس کارروائی کے دوران شدید فائرنگ ہوئی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 30 سال کے لانس نائیک محمد پناہ شہید ہو گئے ان کا تعلق ضلع جعفر آباد سے ہے ، 36 سال سپاہی شمس اللہ شہید ہو گئے ، جن کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔

بیان کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر امن دشمنوں کا خاتمہ کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے