راولپنڈی:  اقوام متحدہ کے امن مشن میں تعینات پاک فوج کا حوالدار بابر صدیق ڈیوٹی کے دوران شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق حوالدار بابر صدیق انٹری پوائنٹ پر گارڈ کمانڈر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اسی دوران حملہ آور نے چیک پوسٹ پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں حوالدار بابر شدید زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق 35 سالہ حوالدار بابر کو قریبی پاکستان آرمی میڈیکل ایڈ پوسٹ پر منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ شہید شکر گڑھ کا رہائشی تھا اور اس کے پسماندگان میں بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشن میں اب تک پاکستان کے 171 فوجیوں نے عالمی امن اور سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے مختلف مشنز کے دوران اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے