کوہلو:  بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مرکزی بازار میں بم دھماکے کے باعث ایک افراد جاں بحق ہو گیا جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہلو کے مرکزی بازار میں ہونے والا دھماکا مٹھائی کی دکان میں ہوا، اس دوران 20 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے باعث ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے جس کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث دکان زمین بوس ہو گئی، اس دوران کئی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے