اسلام آباد:  اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں ٹرانس جینڈر ایکٹ میں متعدد دفعات کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ایکٹ کی متعدد دفعات شرعی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ نہیں، ٹرانس جینڈر ایکٹ نت نئے معاشرتی مسائل  پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں حقیقی مخنث کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے، حکومت ٹرانس جینڈر افراد کے بارے میں ایکٹ کے جائزے کیلئے کمیٹی بنائے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ یہ کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل، علماء، ماہرین قانون، ماہرین طب پر مشتمل ہو، کمیٹی خواجہ سراؤں کے بارے میں قانون کا تفصیلی جائزہ لے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب ترمیمی قانون 2022ء کی تعریف بھی کی اور کہا کہ نیب قانون سے متعلق کونسل کی دیگر سفارشات کو بھی شامل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے