کابل : امریکا اور  طالبان کے درمیان دوحامعاہدے کے تحت قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ترک خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہےکہ  قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل ائیرپورٹ پر  امریکی شہری  مارک فریچس کو امریکی اہلکاروں کے حوالے کیا جب کہ امریکی اہلکاروں نے طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کو طالبان کے حوالےکیا۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی انجینیئر مارک فریچس کو فروری 2020 کے شروع میں اغوا کیا گیا تھا اور ان کی رہائی کے بدلے طالبان رہنما حاجی بشیر نورزئی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب  حاجی بشیر نورزئی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 17 سال سے امریکی جیل میں قید تھے۔

اس حوالے سے افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہےکہ حاجی بشیر نورزئی طالبان کے سینیئر رہنما تھے اور 2005 میں وہ دبئی سے نیویارک گئے تھے تاکہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات شروع کرسکیں تاہم تمام تر اخلاقی معیارات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا اور عمر قید کی سز اسنادی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے