سکردو کی سب ڈویژن روندو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلے کے باعث پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت سکردو روڈ بلاک ہو گئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پہاڑ سے گرنے والے پتھر لگنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔


ریسکیو حکام کی جانب سے بھی پتھر لگنے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی