کابل روسی سفارت خانے کے قونصلر برانچ کے گیٹ کے قریب آج دوپہر کے وقت دھماکہ ہوا جس نتیجے میں روسی سفارت خانے کے  دو افراد جان کی بازی ہار گئے  اور متعددزخمی ہوئے ہیں طالبان حکومت اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے

افغان میڈیا کے مطابق روسی سفارت خانے کی جانب بڑھنے والے خودکش بمبار کو شناخت ہوتے ہی وہاں موجود گارڈز نے گولی مار دی جس نے خود کو  دھماکے سے اڑا لیا۔ لیکن طالبان کی جان سے اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی کہ دھماکہ خودکش تھا یا نہیں ۔

واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد کابل میں اپنا سفارت خانہ برقرار رکھا ہے۔

روسی حکومت نے اگرچہ باضابطہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے تاہم اس کی پیٹرول اور دیگر اشیاء کی فراہمی کے معاہدے پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔


		
			

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے