سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ مملکت کے جنوب مغرب میں الباحہ میں بدھ کی صبح آنے والے زلزلے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اتھارٹی نے کہا کہ ارضیاتی خطرات کے مرکز میں نیشنل نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے آج صبح 9:34 بجے زلزلے کا پتہ لگایا۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.62 ڈگری تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کا معائنہ کرنے کے لیے ایک خصوصی تکنیکی ٹیم بھیجی گئی تھی۔

سعودی جیولوجیکل سروے کے سرکاری ترجمان طارق ابا الخیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سعودی جیولوجیکل سروے کے جیولوجیکل ہیزرز سینٹر میں قومی نیٹ ورک کے اسٹیشنوں کو بدھ کی صبح 9:34 پر زلزلے کا پتہ چلا۔ اس کا مرکز الباحہ کے جنوب مغرب میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.62 تھی۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد ایک خصوصی ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے اور اعداد و شمار جمع کرنے کے لیے روانہ کردی گئی ہے تاکہ زلزے کی وجوہات کا پتا چلا یا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے