سعد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اس وقت کے پی کے، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں میڈیکل کیمپس اور راشن کی تقسیم کا کام کررہی ہیں۔
سعد فاؤنڈیشن کے رضاکار  شروع میں ہی ان علاقوں میں پہنچ کر اپنی سرگرمیاں شروع کر دی جہاں پھر کوئی بھی نہیں پہنچا وہاں پر راشن تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں نے میڈیکل کیمپ بھی لگائے ۔

سعد فاؤنڈیشن کے رضاکار مکمل منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں اور ہر ضرورت مند کو راشن خیمے اور دیگر ضرورت کی اشیا پہنچا رہے ہیں ۔

الحمد للہ اب تک درجہ ذیل متاثرہ 30 کے قریب اضلاع میں ریلیف کا کام شروع ہو گیا ہے۔ جس میں نقد تعاون،راشن،میڈیکل کیمپ و ادویات،خیمہ وغیرہ شامل ہیں صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور، چارسدہ،نوشہرہ،دیربالا،ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک  جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازی خان ،راجن پور ،لیہ،رھیم یار خان بلوجستان میں کوئٹہ ،سبی بھاگناڑی، ڈیرہ اللہ یار،ڈیرہ مراد جمالی،لسبیلہ ،اوتھل ،حب چوکی ،مہندر اندرون سندھ سکھر ،لاڑکانہ،نواب شاہ ،حیدرآباد ٹھٹھہ میں ریلف کا کام جاری ہے

میڈیکل کیمپ
سعد فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام ملک بھر میڈیکل کیمپوں کی تفصیل اب تک کی یہ ہے

ضلع راجن پور میں آج  200 سے زائد بڑے  افراد جبکہ 80 بچوں  کا علاج ہوا

فاضل پور میں 121 افراد کا علاج ہوا

اسی طرح تحصیل تونسہ میں بستی ککرہ میں 600 افراد کا علاج ہو چکا ہے

اس کے علاوہ بچوں کے پھولوں جیسے چہروں پر مسکراہٹ لانے کے ان کو گفٹ پیک بھی دیے گئے جن میں کھانے کے ساتھ ساتھ سٹشنری بھی شامل ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے