پاکستان میں انٹرنیٹ سروس جلد گھنٹوں کے خلل کے بعد مکمل طور پر بحال ہوگئی۔

جمعہ کے روز دن کے اوقات میں پاکستان بھر  میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئی  تھیں جس کے باعث نجی اداروں، گھروں اور دفاتر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی تھی۔

ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی سی ایل ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسائل کی اطلاع دی گئی ہے۔

اب پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش کا باعث بننے والے ڈیٹا نیٹ ورکس میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کو دور کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں تمام انٹرنیٹ سروسز کو معمول کے مطابق بحال کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے