پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر خودکش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ خودکش حملے میں شہید ہونے والے جوانوں میں مانسہرہ کے رہائشی 22 سالہ لانس نائیک شاہ زیب، غزر کے رہائشی 26 سالہ لانس نائیک سجاد، کوہاٹ کے رہائشی 25 سالہ سپاہی عمیر اور نارووال کے رہائشی 30 سالہ سپاہی خرم شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش دھماکے کے سہولت کاروں کی تلاش کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرِ ستان میں خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج ہوا۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک پوری قوم متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے