کابل: افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی نے امریکی ڈرون حملے کی سخت مذمت کی ہے  اور اس کو دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے انہوں نے امریکی دعویٰ کو مسترد کیا جس میں امریکا نے القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کا کہا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغان حکومت امریکی فوج کی کابل میں ایک گھر پربمباری کی مذمت کرتی ہے، امریکی بمباری افغانستان کی خودمختاری اور دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

عبدالسلام حنفی نے مزید کہا کہ امریکی بمباری ناقابل برداشت اقدام ہے، افغان حکومت دوحہ امن معاہدے کی پابند ہے، افغان سر زمین دوسروں کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے