پاکستانی سکیورٹی حکام اور  تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کا تسلسل جاری ہے اور  اسی سلسلے میں جید پاکستانی علماء کا وفد آج افغانستان جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امارات اسلامیہ کی دعوت پر ‏پاکستانی افغانستان پہنچنے والے پاکستانی علماء کے وفد میں مفتی تقی عثمانی، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق اور مفتی غلام الرحمان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفد امارات اسلامیہ کی قیادت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرے گا، وفد کے ارکان آج شام ساڑھے چار بجے اسلام آباد سے افغانستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے