اٹک :  پنجاب پولیس نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کو گرفتار کر لیا۔

 اٹک پولیس کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کےخلاف پنجاب کی حدود اٹک میں ایف آئی آردرج ہے۔ سینئر صحافی کو پولیس سٹیشن منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں عمران ریاض خان نے کہا کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر مجھے گرفتار کیا گیا، ضمانت کے لیے اسلام آباد آ رہا تھا کہ گرفتار کر لیا گیا، مجھے جان سے بھی مار دیا جائے فکر نہیں اپنا کام کرتا رہوں گا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حکم دیا گرفتار نہ کیا جائے۔

صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان کو اٹک اور راولپنڈی ڈویژن سے گرفتار کیا گیا ان کو پنجاب کی حدود سے گرفتار کیا گیا، یہ غلط ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ان پر پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے