امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ عصمت صدیقی کراچی میں وفات پاگئیں۔

ڈاکٹر عافیہ کے خاندان کی زیر نگرانی چلنے والے فیس بک پیج ‘عافیہ موومنٹ’ کے مطابق عصمت صدیقی طویل عرصے شدید علیل تھیں اور انکی عمر 80 برس تھی، انہوں نے ڈاکٹر عافیہ سمیت تین بچوں کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔

عافیہ مومنٹ کے مطابق عصمت صدیقی کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عشاء مدینہ مسجد گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین ختم نبوت چوک گبول قبرستان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ دنوں قوم سے اپیل کی تھی کہ وہ والدہ کی صحتیابی اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی اور وطن واپسی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے میں سہولت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے