حرمین شریفین کے انتظام و انصرام سے متعلق عمومی صدارت نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز جمعہ کے روز سے مسجد حرام عازمین حج کے استقبال کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے جمعہ کا یہ دن ایام حج کے دوران مسجد حرام میں عازمین حج کے پہچنے اور موجودگی کے اعتبار سے مصروف ترین دن ہے اور عازمین حج مسجد حرام میں بڑی تعداد میں پہنچ چکے ہیں۔

عازمین حج کی بہت بڑی تعداد پہلے ہی مکہ پہنچ چکی تھی۔ تاکہ 8 ذوالحجہ سے مناسک حج کی ادائیگی شروع کر سکے۔ مسجد حرام میں ان عازمین حج کے استقبال اور دیگر انتظامی امور کے لیے 400 خدام کو مامور کیا ہے۔ حرم کے اندر اور باہر مامور کیا گیا ہے۔

یہ خدام عازمین کے استقبال کے علاوہ انہیں مطاف اور دوسری مختلف جگہوں کے بارے میں رہنمائی دیں گے۔ نیز عازمین حج کی بیت اللہ شریف میں آمد اور روانگی کے امور کی نگرانی کریں گے۔ اس سلسے میں بیت اللہ شریف میں تمام تر انتظامات کو پہلے ہی حتمی شکل دی جا چکی تھی۔

ان انتطامات کے تحت چار ہزار ملازمین مسجد حرام کی صفائی ستھرائی کے معاملات کو دیکھ رہے ہیِں۔ دن میں دس مرتبہ حرم شریف میں صفائی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ماحول کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف رکھنے لیے 13000 لٹر جراثیم کش لوازمہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ حجاج کو آب زمزم کی سہولت بہم پہنچانے کے لیے 25000 کولر پورے حرم میں رکھے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے