سعودی عرب نے پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آرڈر آف شاہ عبدالعزیز اعزاز سے نوازا ہے جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘ نے اتوار کو بتایا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سلمان کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے ’سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے‘ انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ سنیچر کو سعودی عرب کے دورے پر پہنچے تھے۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اور پاکستان کے آرمی چیف نے ملاقات بھی کی ’اور دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، خاص کر فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے مواقع پر۔ اس کے علاوہ انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے کئی مسائل پر بھی بات چیت کی۔‘

تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے