ایران منگل کے روز خلا میں راکٹ بھیجنے کی تیاری کرتانظرآیا ہے اورسیٹلائٹ تصاویر میں دیہی صحرا ئی علاقے میں ایک لانچ پیڈ پر راکٹ دکھایا گیا ہے۔

میکسر ٹیکنالوجیز کی تصاویر میں ایران کے دیہی صوبہ سمنان میں امام خمینی خلائی پورٹ پرایک لانچ پیڈ دکھایا گیا ہے۔ یہ خلائی پورٹ ایران کی سیٹلائٹ کو مدار میں بھیجنے کی اکثر ناکام کوششوں کا مقام ہے۔

تصاویر کے ایک سیٹ میں ٹرانسپورٹر پر راکٹ دکھایا گیا تھا جسے اٹھا کرلانچ ٹاور پر ڈالنے کی تیاری کی گئی تھی۔ بعد کی ایک تصویر میں راکٹ کو بظاہر ٹاور پر دکھایا گیا ہے۔

ایران نے خلائی پورٹ پر آیندہ راکٹ چھوڑنے کا اعتراف نہیں کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے فوری طور پر اس پیش رفت پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ تاہم مئی میں اس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے کہا تھا کہ ممکنہ طور پر مارچ 2023 میں فارسی کیلنڈر سال کے اختتام تک ایران کے پاس سات اپنے ساختہ سیارچے (سیٹلائٹس) خلا میں بھیجنے کے لیے تیار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے