ریاض:  سعودی عرب میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے نعرے بازی کے واقعے پر پاکستانی شہری کو سزا سنا دی گئی۔

سعودی عدالت نے پاکستانی شہری محمد طاہر کو تین سال قید کی سزا سناتے ہوئے دس ہزار ریال جرمانہ بھی عائد کیا۔ محمد طاہر پر الزام تھا کہ انھوں نے مسجد نبوی ﷺ میں پاکستانی وفد سے بدتمیزی اور افراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جو بعد میں وائرل ہوئی۔

محمد طاہرعدالتی فیصلے کے خلاف تیس روز کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے