جدہ: اسلام تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارتی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

او آئی سی سیکریٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یاسین ملک کئی سالوں سے پر امن تحریک آزادی چلا رہےہیں، بھارت یاسین ملک سمیت تمام غیر قانونی طور پر گرفتار کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جاری منظم جبر و تسلط کو فوری طور پر بند کرے۔

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت مقبوضہ جموں و کشمیر میں استصواب رائے کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے