ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کے ایک کرنل کو اتوار کے روز دارالحکومت تہران میں بندوق کے حملے میں قتل کر دیا گیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں مقتول کرنل کی شناخت سیّدخدائی کے نام سے کی ہے اوراس کے قتل کا ذمہ دار’’انقلاب مخالف (گروہ) اورعالمی طاغوت کے ایجنٹوں‘‘کو قراردیا ہے۔

نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام چاربجے کے قریب دو موٹر سائیکل سواروں نے کرنل خدائی کو گولی مار کرقتل کردیاہے۔حملہ آوروں نے ان کے گھر کے قریب ان پرپانچ گولیاں چلائی ہیں۔

ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے خدائی کو’’مزارکا محافظ‘‘ قراردیا ہے۔یہ اصطلاح تہران شام میں صدر بشارالاسد کی افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے بھیجے گئے ایرانی جنگجوؤں اورپاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے حوالے سے استعمال کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے