میرانشاہ:  سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت محمد الطاف کے نام سے ہوئی ہے۔ مارے جانے والا دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے