کراچی:  شہر قائد کی بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے باعث ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے بولٹن مارکیٹ کے قریب کاغذی بازار میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ دھماکے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا۔

 سکیورٹی اہلکاروں نے دھماکے کی جگہ کو حصار میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

اُدھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کیا اور فوری تفیصلی رپورٹ مانگ لی اور فوری طور سول ہسپتال میں ایمرجنسی ڈکلیئر کروا دی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پولیس کو فوری واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں کراچی دہشتگردی کے نشانے پر ہے۔ حالیہ دنوں میں پہلا دھماکا کراچی یونیورسٹی کے اندر 26 اپریل کو ہوا تھا جس میں تین چینی شہریوں 4 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

 اس کے بعد 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں داؤد پوتہ روڈ پر دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے