حیدرآباد کے قریب جامشورو انڈس ہائی وے پر  مسافر وین اور ٹرک میں ہونے والے تصادم میں جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی جامشوروکے مطابق انڈس ہائی وے پر ہونے والے حادثے کے مزید 2 زخمی اسپتال میں دوران علاج دم توڑگئے۔

ایس ایس پی کے مطابق ٹریفک حادثہ مانجھندکے قریب پیش آیا جس میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق  ضلع نوشہرو فیروز کے شہرکنڈیارو سے ہے جب کہ ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین لاڑکانہ سے کراچی آرہی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پروین اور ٹرک کے تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکمشنرحیدرآباد، ڈی سی اور ایس ایس پی جامشورو کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان کے مطابق  وزیراعلیٰ سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثاء سے ہر قسم کے بھرپورتعاون کی ہدایت کی ہے اور کہا ہےکہ  زخمیوں کوفوری طورپر قریبی اسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جائے اور جاں بحق افراد کی میتیں اُن کے علاقوں میں بھیجنے کے اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے