یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے مطابق یوکرین کے علاقے لگانسک میں ایک اسکول پر روسی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق "گزشتہ روز لگانسک کے گائوں بیلوہوریفکا میں روسی بمباری کے نتیجے میں 60 افراد اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔ یہ شہری ایک عام اسکول میں روسی بمباری سے پناہ لئے بیٹھے کہ اس اسکول کو روسی فوج نے نشانہ بنایا۔”

اس سے قبل علاقے کے گورنر نے بتایاتھا کہ بمباری کا نشانہ بننے والے اسکول میں 90 افراد پناہ لئے ہوئے تھے جن میں 60 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوتیریس کے ترجمان نے بتایا کہ یو این چیف اسکول پر بمباری کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ شہری املاک کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے