اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، 31 وفاقی وزراء، 3 وزرائے مملکت اور3 مشیر کابینہ کا حصہ ہوں گے

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کی بیماری کے باعث چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ نون لیگ کے 13 وفاقی وزراء، 2 وزیر مملکت اور 1 مشیر کابینہ کا حصہ جبکہ پیپلزپارٹی کے 9 وفاقی وزیر ،2 وزیر مملکت اور ایک مشیر کابینہ میں شامل ہیں۔ جے یو آٖئی ف کے 4 وفاقی وزیر، ایم کیو ایم کے 2 وفاقی وزیر، بلوچستان عوامی پارٹی ، جمہوری وطن پارٹی اور ق لیگ کا ایک ایک وفاقی وزیر کابینہ میں شامل ہے، ایک مشیر کا عہدہ جہانگیر خان ترین گروپ کے عون عباس چوہدری کو دیا گیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کو وزارت داخلہ، مریم اورنگریب کو اطلاعات ،مفتاح اسماعیل کو خزانہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی اور اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون کا قلمدان دیا گیا ہے۔ شاہ زین بگٹی کو وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات، امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، طلحہ محمود سفیران، مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور ، مولانا عبدالواسع کو ہاوسنگ اور مفتی اسعد محمود کو وفاقی وزیر برائے مواصلات تعینات کر دیا گیا ہے۔

ایاز صادق کواقتصادی امور، خواجہ آصف کو توانائی، خورشید شاہ کو آبی وسائل، نوید قمر کو تجارت، عبدالقادر پٹیل کو وزیر برائے ہیلتھ ریگولیشن، شازیہ مری کووزیر بےنظیر انکم سپورٹ، مرتضیٰ محمود کو وزیر صنعت، شیری رحمان کو موسمیاتی تبدیلی، ساجد طور کو اوورسیز پاکستانی، عباد بھائیو کو نجکاری، احسان مزاری کو بین الصوبائی روابط کا قلمدان دیا جائے گا۔

حنا ربانی کھر کووزیر مملکت برائے خارجہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر کووزیر مملکت قانون و انصاف اور قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امور کشمیر بنائے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے