سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے اور قبلہ اول کے دروازے نمازیوں کے لیے بند کرنے اور مسجد کے اندر اور بیرونی کمپاؤنڈ کے احاطے میں نہتے نمازیوں کے خلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

’’ریاض ان ظالمانہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ اسرائیل کے حالیہ اقدامات اس ضمن میں بین الاقوامی قوانین اور معاہدات کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔‘‘

مملکت کے دفتر خارجہ سے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کی مسجد اقصیٰ کے خلاف منظم چڑھائی کو مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے دلوں میں اس کی قدر ومنزلت کی صریح توہین قرار دیا گیا ہے۔

مملکت نے بین الاقوامی برادری کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں کے حقوق، مقدسات کی توہین اور مشرق وسطیٰ میں امن عمل کی خلاف ورزی پر مبنی جرائم کی ذمہ داری اسرائیل پر عاید کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے