چین کے وزیر خارجہ پہلے باضابطہ دورہ افغانستان کے سلسلے میں کابل پہنچ گئے ہیں۔

جہاں پر انہوں نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی  سے  ملاقات کی۔ حقانی نے کہا کہ چین نے گزشتہ 20 سال کے دوران ایک بہترین پڑوسی کی حیثیت سے غیر جانبدار مؤقف اختیار کیا اور ہم آن کے مشکور ہیں۔ وانگ لیو نے کہا کہ ہم أفغانستان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہیں۔

بیجنگ حکومت آنے والے ہفتے میں افغانستان کی امداد کے لئے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہے۔

چینی وزیر خارجہ سے اس سے قبل دورہ پاکستان پر تھے جہاں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی] کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کی۔

چین اور افغانستان کےدرمیان تقریبا 76 کلومیٹر کا محدود مشترکہ سرحدی علاقہ ہے جو کہ سنگلاخ پہاڑوں سے بھرا ہوا ہے۔ طالبان کی جانب سے گزشتہ برس 15 اگست کو کابل پر قبضے سے قبل ہی بیجنگ نے طالبان سے مراسم قائم کر لئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے