امرتسر: بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر گولیاں چلا دیں، واقعے میں حملہ آور سمیت 5 اہلکار ہلاک اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امرتسر کے خاصہ ہیڈ کوارٹر میں پیش آیا، جہاں بی ایس ایف کے اہلکار نے اپنے کمانڈنٹ کی گاڑی پر فائر کیے پھر اپنے ساتھیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی افراد کو ہلاک اور زخمی کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا، 6 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے