روس کی قومی ائیرلائن ‘ائیروفلوٹ’ نے 8 مارچ سےتمام غیر ملکی پروازیں معطل کرنےکا اعلان کردیا۔
ائیروفلوٹ ائیرلائن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہےکہ 8 مارچ سے تمام غیر ملکی پروازیں معطل رہیں گی تاہم بیلاروس کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی قومی ائیرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ روسی ایوی ایشن ایجنسی کی ہدایت کے تحت کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس لیےکیا گیا ہےکہ یوکرین پر حملےکے بعد مغربی ممالک کی جانب سے عائد پابندیوں کی وجہ سے بیرون ممالک سے لیز پر لیےگئے طیارے ضبط کیے جانےکا خدشہ ہے۔