نئی دہلی:(ویب ڈیسک) چینی سرحد کے قریب برفانی تودہ گرنے سے 7 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی اہلکار موسم سرما کی گشت کا حصہ تھے جب اے پی کے کامینگ سیکٹر کے علاقے میں 14ہزار 500 فٹ کی بلندی سے برفانی تودہ گر گیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ پہاڑی، کم آبادی والا اور ریاست کے مغربی کنارے پر ہے، اس کے مغرب میں بھوٹان اور شمال میں چین ہے۔

سرچ اور ریسکیو آپریشن میں تمام 7 فوجیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ علاقہ گزشتہ چند دنوں سے شدید برفباری کی زد میں تھا جس سے موسم کی خرابی کا خدشہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے