شام میں امریکی فوج کے خصوصی آپریشن میں دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوابراہیم الہاشمی القریشی ہلاک ہوگیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نےکہا ہےکہ گزشتہ رات ان کی ہدایت پر امریکی فوجی دستوں نے شام میں کامیابی کے ساتھ انسداد دہشت گردی آپریشن کیا جس میں داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو ہلاک کردیا گیا۔

 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے کارروائی شام کے صوبے ادلب کے علاقے اوطمہ میں کی ہے جس میں داعش سربراہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان پینٹاگون جان کربی نے شام میں انسداددہشت گردی آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ شام میں آپریشن کے دوران امریکا کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہےکہ اکتوبر 2019 میں داعش کے پہلے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ابوابراہیم الہاشمی القریشی کو تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے