کرناٹک: بھارتی ریاست ریاست کرناٹک میں ایک اور تعلیمی ادارے کے دروازے باپردہ مسلمان طالبات کے لیے بند ہوگئے۔

سرکاری کالج میں حجاب پہننے والی طالبات کا داخلہ بند کردیا گیا اور 25 باپردہ طالبات کو کالج سے نکال دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کالج انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ با پردہ طالبات کے خلاف ایکشن حکومت کے کہنے پر لیا جارہا ہے، وہ حجاب اتاریں گی تو انہیں کلاس میں بیٹھنا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک کالج سے 6 طالبات کو حجاب پہننے پر نکالا جا چکا ہے جو اب اپنے حق کے لیے عدالت کا دروزہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے