آکسیوس نیوز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کردہ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن التھانی کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کابل ائیر پورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے انخلا کے معاملے پر قطر اور طالبان کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق آکسیوس نیوز نے کہا کہ معاہدے کے مطابق امریکا اور دیگر ممالک کے ہزاروں غیر ملکیوں سمیت خطرے میں پھنسے افغان شہریوں کو ہر ہفتے قطر ائیر لائن کی 2 پروازوں کے ذریعے افغانستان سے نکالا جائے گا۔

قطری وزیر خارجہ نے آکسیوس نیوز سے واشگٹن میں بات کی، وہ امیر شیخ تمیم بن حماد التھانی کے ہمراہ واشگٹن کے سرکاری دورے پر موجود ہیں۔

قطر کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر ائیر ویز کی جانب سے تقریباً دو ماہ کے تعطل کے بعد افغانستان سے مسافروں کے انخلا کے لیے 27 جنوری سے پرواز بھیجی گئی۔

یاد رہے دسمبر میں قطر نے مسافروں کو طالبان سے اجازت لینے سے متعلق تنازعے پر افغانستان میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے دسمبر میں پروازیں بند کردی تھیں۔

آکسیوس نیوز نے قطری وزیر کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغان ائیر لائن کی ہفتہ وار ایک پرواز چلانے سے متعلق بات چیت بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے