امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد پرنس محمد بن زید النہیان کے ساتھ مذاکرات میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پر حوثیوں کے حملوں کے مقابل ہم ابو ظہبی کو فوجی امداد فراہم کریں گے۔

امریکہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں وزیرِ دفاع آسٹن اور پرنس محمد بن زید النیہان نے حالیہ دنوں میں، متحدہ عرب امارات میں شہری اموات کا اور الظفرہ ائیر بیس پر متعین امریکی اور اماراتی افراج کے لئے خطرے کا سبب بننے والے، حوثی حملوں پر بات چیت کی۔

مذاکرات میں آسٹن نے حملوں کی شدید مذمت کی اور امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد سے وابستگی کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کے لئے اختیار کردہ بعض اقدامات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں موجودہ خطرات کے مقابل متحدہ عرب امارات کی مدد کے لئے ففتھ جنریشن جنگی طیارے متعین کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ابو ظہبی کے علاقے مصفّح پر 17 جنوری کو کئے گئے ڈرون حملے میں 3 پیٹرول ٹینکروں میں دھماکہ ہوا، 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے