اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے بعد تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں نئی بندشوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غورآئیں۔

اجلاس میں ‏تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کرنے اور اسلام آباد میں 7 روز کے لیے سکولز کو آن لائن کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر بریفنگ ‏دی گئی ، ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے