کابل: (ویب ڈیسک) مغربی افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے کے باعث خواتین، بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اے ایف پی کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جو بعد میں 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔ بچوں، خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حکام نے بتایا کہ متاثرین اس وقت ہلاک ہوئے جب مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادیس میں ان کے رہائشی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ متاثرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے