تہران:افغان وزیر خارجہ ملا امیر خان متقی نے طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے احمد مسعود اور اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی تشویش کے بغیر افغانستان واپس لوٹ سکتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق ایران میں موجود افغان وزیر خارجہ اور طالبان مخالف مزاحمتی اتحاد کے درمیان بڑی ملاقات ہوئی ہے۔ امیر خان متقی کی پنج شیر کے رہنما احمد مسعوداور اسماعیل خان سے ملاقات ہوئی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ نے ویڈیو بیان میں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر کے رہنما احمد مسعود، اسماعیل خان کو یقین دلاتے ہیں کسی تشویش کے بغیر افغانستان واپس لوٹ آئیں۔ کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق افغان وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملاقات ہوئی۔

اس دوران عبد اللہیان نے کہا کہ 20 سال سے امریکا کی افغانستان میں موجودگی خطے میں کشیدگی کا باعث بنی، امریکا فوری طور پر افغانستان کے منجمد اثاثے جاری کرے۔

افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی کی افغان دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں 80 فیصد سے زائد عوام غربت کی لکیر سے نیچے آچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے