ننگرہار:(ویب ڈیسک) پاکستان کی سرحد کے قریب افغان صوبے ننگرہار میں دھماکے سے 9 بچے جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والی ایک گاڑی مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع لالوپر میں ایک مارٹر گولے سے ٹکرا گئی ۔

واضح رہے یہ صوبہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کا ہیڈ کوارٹر ہے، جس نے اگست کے وسط میں طالبان کی حکومت کے بعد سے افغانستان کے نئے حکمرانوں کو نشانہ بناتے ہوئے کئی حملے کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے