پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا۔

ذرائع کے مطابق محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔

ذرائع کے مطابق محمد خراسانی پاکستان کےخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کررہا تھا، محمد خراسانی سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود سے مل کرپلاننگ کررہاتھا، دہشتگرد محمد خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے