افغان دارالحکومت کابل میں پاسپورٹ دفتر کے گیٹ پرایک خودکش بمبار کوہلاک کردیاگیا ہے اور دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ آور کو طالبان کے سکیورٹی اہلکاروں نے پاسپورٹ دفترکے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران میں گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔

طالبان کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور علاقے کے اردگرد کی عمارت اور شاہراہوں کو طالبان سیکورٹی فورسز نے بند کردیا ہے۔

پاسپورٹ دفترمیں کئی ہفتوں کی معطلی کے بعد سروس دوبارہ شروع کی گئی ہے اورحالیہ دنوں میں سفری دستاویزات حاصل کرنے والےافغانوں کی بڑی تعداد پاسپورٹ دفترکے باہر جمع ہو رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ جمعرات کادن طالبان حکام کی سفری دستاویزات کی تیاری کے لیے مخصوص ہے اور وہی پاسپورٹ آفس میں آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے