لاہور: دھند کے باعث المناک ٹریفک حادثہ، لاہور میں بابو صابو موٹروے پر 6 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب نے بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

کوئٹہ سمیت صوبے کے بشتر علاقوں میں موسم بدستور خشک سرد ہے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کم از کم درجہ حرارت منفی 3، قلات میں منفی 2، گوادر اور تربت میں 13، جیونی میں 14، نوکنڈی میں 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، سرد اور جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ ساحلی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان۔ تاہم کوئٹہ، چمن، پشین اور ژوب میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے