ماہرین فلکیات کے مطابق کل جمعرات کو صبح صادق کے وقت چاند عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آئے گا اور اس دل فریب منظر کو عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔ یاد رہے کہ چاند کا خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا یہ ایک سال میں تیسرا اور آخری واقعہ ہو گا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات اور جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 3:23 پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ یہ مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے کا وقت ہو گا۔ اس وقت چاند کی اونچائی 89.54 درجے ہوگی اور چاند کا روشن حصہ 87% ہو گا۔

ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کا سورج کا خانہ کعبہ کے عین اوپر آنا کعبہ شریف سے دوری پر رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

چوبیس گھنٹے میں چاند اوسطا چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے