لاہور:  موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی جس کی صدارت وزیرتعلیم شفقت محمود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سموگ میں اضافہ کے باوجود سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس13 دسمبر کو طلب کرلی گئی۔

وزیرتعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت کریں گے، پنجاب سے ڈاکٹر مراد راس اور راجہ یاسر ہمایوں ان لائن شرکت کرینگے۔

کانفرنس میں 15 دسمبر سے 16 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری طرف سندھ حکومت کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات بیس دسمبر تا یکم جنوری ہوں گی، تعطیلات کے بعد پیر تین جنوری سے تعلیمی سلسلہ پھر سے فعال ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے