کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد خوف میں مبتلا ہو گئے۔

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ، ٹاور کیماڑی، صدر، گلشن اقبال، گلستان جوہر، قائد آباد ، ملیر کینٹ، سکیم 33 سمیت دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں رات 10 بج کر 16 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔

زلزلے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے